Are Pakistani militants helping Kashmiris or giving an excuse to India for keeping hundreds of thousands of troops in Kashmir ? plzzz discuss !
2010-02-26 00:00:00 PSTمنور حسن کی کشمیر میں شہید محمد اقبال کے اہلخانہ سے ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے کراچی کے نوجوان حزب المجاہدین کے ڈسٹرکٹ کمانڈرمحمد اقبال المعروف ابوبکرکے اہلخانہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے ۔اس موقع پر ان کے ساتھ جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی‘ سیکرٹری حافظ نعیم الرحمن‘ سابق ٹاﺅن ناظم فاروق نعمت اللہ‘ محمد مسلم‘ نسیم صدیقی‘ منعم ظفرو دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ سید منورحسن نے شہید محمد اقبال کی مغفرت اوربلندی درجات کی دعا کی۔ منورحسن نے اس موقع پر کہا کہ اسلام کے بنیادی عقائد میںآخرت کا عقیدہ بہت بنیادی اورواضح ہے‘ انسانی زندگی کی تعمیر میں موت کاتصور اورآخرت کی فکر اوراللہ سے ملاقات کا یقین برائیوں سے بچنے اورنیکی اختیار کرنے کا وسیلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ حضور اکرمنی10برس مدینے میں گزارے اس عرصے میں کئی معرکوں میں وہ خود شریک ہوئے اورکئی معرکوں میں صحابہ کرام ؓ کو شرکت کیلئے بھیجا۔ قرآن میں 486 آیات وہ ہیں جو آیات جہاد کہلاتی ہیں‘ آج امت مسلمہ مصائب میں گھری ہوئی ہے‘ مسلمانوں کو نرم چارہ سمجھ لیا گیا ہے‘ امریکا جہاد کو بدنام کرنے کیلئے اسے دہشت گردی کانام دے رہا ہے‘ مگر عوام نے ہر جگہ علم جہاد بلند کرکے نبی کریم سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔ لبنان کے حزب اللہ ہوں یافلسطین کے حماس یا مقبوضہ کشمیر کے حزب المجاہدین ‘ ان سب کے مقاصد ایک ہیں‘ انہوںنے کہاکہ نماز بھی نبی کریم سے ثابت ہے اورجہاد بھی ‘ کشمیر میں گزشتہ 22 سال سے جہاد ہورہا ہے۔ پوری دنیا کے اندر مقبوضہ کشمیر ایسا علاقہ ہے جہاں چھوٹی سی وادی میں بھارت کی 7لاکھ فوجیں ظلم ڈھارہی ہیں اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ امریکا کے نزدیک قابل تعریف وہی ہے جو اس کی غلامی اختیار کرلے مگرمحمد کے غلام کسی قیمت پر امریکا کی غلامی قبول نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہاکہ محمد اقبال نے شہید ہوکر ہمیں پیغام دیا ہے کہ شہادت کی موت قابل رشک موت ہے‘ محمد اقبال نے سعادت کی زندگی اورشہادت کی موت پائی۔ادھر جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ افشاں نوید نے شہید محمد اقبال کی والدہ اور بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ جہاد اور شوق شہادت کے بغیر اسلامی زندگی کا تصور ادھورا ہے‘ رتبہ شہادت حاصل کرنا بڑی فضیلت والاعمل ہے‘ حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کے عروج کی داستان جہاد سے ہی وابستہ ہے۔اس موقع پرافشاں نوید نے شہید کی والدہ اور بہنوں کو محمداقبال کی شہادت پر مبارکباد دی اور شہید کے بلندی درجات کے لیے دعا کرائی۔علاوہ ازیں شہیدمحمد اقبال کی غائبانہ نماز جنازہ آج بعد نمازعشاءجیفکو گراو¿نڈ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل لنڈی کوتل چورنگی میں ادا کی جائے گی جس کی امامت سید منورحسن کریں گے۔واضح رہے کہ شہید محمد اقبال گزشتہ 9برس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف مصروف جہاد رہے ‘انہوں نے کئی معرکوں میں حصہ لیا اور اپنی شجاعت و بہادری کے جوہر دکھائے جبکہ 19 فروری 2010ءکو قابض فوج سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔ اس معرکے میں 5بھارتی فوجی اور 2پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ 3زخمی بھی ہوئے۔
http://www.jasarat.com/unicode/detail.php?category=3&newsid=31988