اعلٰی عدلیہ کے ججوں کی تنخواہ بڑھ گئی
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/03/100309_judges_salary_zs.shtml
اس اضافے کے بعد سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار آٹھ سو تیرہ روپے سے بڑھا کر دو لاکھ پینتالیس ہزار چار سو ستاون روپے کردی گئی ہے جبکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تنخواہ ساٹھ ہزار روپے کے اضافے کے بعد دو لاکھ اُنسٹھ ہزار آٹھ سو اڑتیس روپے ہوگئی ہے۔
...
بیان کے مطابق ان ججوں کی تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ اُن کے جوڈیشل الاؤنس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت عدالتِ عظمٰی کے دیگر جج صاحبان کا جوڈیشل الاؤنس ستاسی ہزار پانچ سو روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ تیرہ ہزار سات سو پچاس روپے کردیا گیا ہے
...
ماہانہ تنخواہ کے علاوہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ہر جج کو سرکاری خرچے پر رہائش، یوٹیلٹی بلز، ایک کار، ایک باورچی، ایک ڈرائیور اور ایک سکیورٹی گارڈ بھی مہیا کیا جاتا ہے۔