I think Supreme court should take action ,
Pakistan army and government should be enough of deal with india even if pakistan has to fight army should take care of these issue .
Which law is allowing them to work in Pakistan ,Why Hameed gul and his activities are not under any law ?
It is proven now that these Jihadi organizations created many problems inside and out side pakistan
These uncontrolled groups are even threats for army and government but still they are working under ex ISI general who do not have any public support .
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں جمعرات کے روز ’یکجہتی کشمیر کانفرنس ‘ کے نام سے ایک اجمتاع ہوا جس میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں برسرپیکار کشمیری عسکری تنظیموں کے اتحاد متحدہ جہاد کونسل کے علاوہ پاکستان کی کالعدم جہادی تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
اس کانفرنس کا انعقاد غیر معروف تنظیم تحریک آزاد کشمیر نے کیا تھا اور اس میں جہادی، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل حمید گل بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر آئی ایس آئی کے سابق سربراہ حمید گل نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہم بھارت کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کرتے لیکن مذاکرات نتیجہ خیز ہونے چاہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ ہم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و زیادتیاں فراموش کردیں گے اگر بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے دے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’جب تک بھارت مسئلہ کشمیر کا آبرومندانہ، منصفانہ اور اصولوں کے مطابق حل نہیں نکالتا اور بھارت کشمیر میں بندوق کا استعمال کرتا رہے گا تو مجاہدین بھی بندوق کا استعمال کریں گے۔‘
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ نے کہا کہ بھارت سے دوستی مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’جس وقت تک تنازعہ کشمیر کا حل نہیں نکلتا اسوقت تک بھارت کے ساتھ دوستی ممکن نہیں ہے اور یہ کہ اس تنازعے کے حل کے بغیر کسی بھی امن کے عمل کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔‘
حمید گل نے کہا کہ’ بھارت سے ہمارا صرف دشمنی کا رشتہ ہے، وہ ہمارا دشمن ہے اور ہم اس کے دشمن ہیں، وہ کشیریوں کا دشمن ہے، ان کی عزت و آبرو کا دشمن ہے ، ان کی آزادی کا دشمن ہے ہم بر ملا کہتے ہیں ہم اس کے دشمن ہیں اور اس کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔‘
ایک سال میں دوسری مرتبہ مظفرآباد میں ایسی کانفرنس منقعد ہوئی ہے
پاکستان کی مذہبی تنظیم جماعت الدعوۃ کے رہنما عبدالرحمان مکی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں ماؤں نے اپنے ہزاروں بیٹے کشمیر میں بھیج کر قربان کئے ہیں اور لاکھوں نوجوان بھارتی فوج کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔‘
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/02/100204_muzzaffarabad_conf.shtml